اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم نواز کا کہنا ہے ہر 10 سال بعد سزائیں گھوم کر ہماری طرف کیوں آجاتی ہیں ؟ اس طرح کے فیصلے ملک میں انتشار لانے کا سبب بنتے ہیں۔
احتساب عدالت میں مریم نواز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران اور زرداری کی طرح جو کام نہیں کرتے انہیں کچھ نہیں کہتے، جو ترقیاتی کام کرتے ہیں ان کو پیشیاں بھگتنی پڑتی ہیں، نیلم جہلم 2004 میں مکمل ہونا تھا لیکن 2013 تک نہ ہوا، ہم نے آ کر مکمل کیا۔