نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز کی شادی کی 47ویں سالگرہ

Last Updated On 03 April,2018 08:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی شادی کی 47 ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پر لندن میں زیرِ علاج کلثوم نواز نے کیک کاٹا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے اپنے والدین کی سالگرہ پر انھیں مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ ماشا اللہ میرے والدین کی شادی کے 47 برس مکمل ہو گئے۔ دونوں کے دل قربت اور دوری، صحت و بیماری میں بھی ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں ایک تصویر بھی شیئر کی جس پر ہیپی اینیورسری کلثوم اینڈ نواز۔ انہوں نے اپنی دوسری ٹویٹ میں وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری والدہ ہیں جنہوں نے بستر پر بیٹھے بیٹھے کیک کاٹا اور انہوں نے اس پیغام کے ساتھ یہ تصویر ہمیں بھیجی ہے کہ انشا اللہ ہم جلد ساتھ ہوں گے۔