اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدم موجودگی کے باعث ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 9 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت پیش ہوئے، میر حاصل خان بزنجو اور محمود خان اچکزائی بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے۔
سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بار بار کہہ چکا ہوں اوپن ٹرائل ہونا چاہیئے، عوام کو احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے، ہم نے جج کو براہ راست کارروائی دکھانے کا کہا اور اپنی بات پر قائم ہیں، کبھی اپنے موقف سے ہٹے نہ کوئی یوٹرن لیا۔ انہوں نے کہا کل وزیراعظم سے ملاقات ہے، اس میں ایک تجویز دوں گا، نیب قانون صرف سیاستدانوں کو سزا دینے کیلئے بنایا گیا، جب اٹک جیل میں تھا تو مجھے سزا دینے کیلئے نیب قانون بنایا گیا۔