اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی ایک دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے درخواست میں موقف اختیار کیا رات تک لاہور کے راستے بند تھے ، سکیورٹی اداروں نے احتجاج کے باعث سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں موجود ہیں ، لہذا ایک دن حاضری سے استثنیٰ منظور کیا جائے۔