لاہور: (دنیا نیوز) نیب لاہور نے نوازشریف کو 21اپریل کو صبح گیارہ بجے طلب کر لیا۔ نوازشریف پر سرکاری فنڈز سے روڈ کی تعمیر کرنے کا الزام ہے۔
سڑک تعمیر کرانے کا کیس 16سال سے نیب میں زیرالتوا تھا۔ نوازشریف پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور وزیر اعظم 1998میں اڈہ پلاٹ تا رائیونڈ غیر قانونی طور پر سڑک تعمیر کرائی، نوازشریف نے ذاتی مفاد کے لئے 20فٹ چوڑی سڑک کو 24فٹ کرنے کا حکم دیا۔نیب حکام کے مطابق تحقیقات سے ثابت ہوا کہ نوازشریف کے کہنے پر سڑک کو پھیلایا گیا، سڑک کی لاگت بڑھنے سے دوسرے پراجیکٹس متاثر ہوئے۔
نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو اصل شناختی کارڈ کے ساتھ طلب کیا، نوازشریف کو کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔