نواز شریف کی نیب طلبی، اہلکار نوٹس لے کر جاتی امراء پہنچ گئے

Last Updated On 16 April,2018 05:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی قومی احتساب بیورو میں طلبی کا نوٹس لے کر نیب کے اہلکار جاتی امراء پہنچ گئے لیکن انھیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق نیب کے اہلکار سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی طلبی کا نوٹس لے کر ان کی رہائش گاہ جاتی امراء پہنچے لیکن انھیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ نوٹس جاتی امراء کے باہر چیک پوسٹ پر وصول کیا گیا۔

خیال رہے کہ نواز شریف پر بطور وزیرِ اعظم اختیارات کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی رہائش گاہ کے سامنے غیر قانونی طور پر سڑک بنوائی تھی۔