احد چیمہ پیراگون معاملات میں براہ راست ملوث رہے :ڈی جی نیب

Last Updated On 18 April,2018 04:49 pm

سعد رفیق کی اراضی کے لین دین میں شکوک و شبہات موجود ہیںِ، چند دن میں دونوں بھائیوں کیخلاف انکوائری میں پیش رفت متوقع ہے

لاہور (دنیا نیوز ) ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ احد چیمہ پیراگون کے معاملات میں براہ راست ملوث رہے ہیں ، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ احد چیمہ کے اہلخانہ کے بینک اکائونٹس میں چند روز میں غیر معمولی اضافہ ہوا تھا اس کے علاوہ سعد رفیق کی اراضی کے لین دین میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ سلیم شہزاد نے کہا کہ نیب کی تحقیقات جاری ہیں اور چند روز میں دونوں بھائیوں کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آنے کی امید ہے۔