قومی کرکٹ ٹیم کا واہگہ بارڈر کا دورہ

Last Updated On 22 April,2018 06:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پریڈ کے جوشیلے انداز دیکھ کر کھلاڑی بھی پرجوش ہو گئے، فاسٹ بولر حسن علی نے تو اپنا جرنیٹر کا روایتی ایکشن مار کر ماحول کو اور زیادہ گرما دیا۔ "جیوے جیوے پاکستان" کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونجتی رہی۔

شاہینوں کا دورہ آئرلینڈاور انگلینڈ سے پہلے واہگہ بارڈر کا دورہ، قومی کرکٹ ٹیم نے سرفراز احمد کی قیادت میں فلیگ تقریب کا منظر دیکھا۔ پریڈ کے جوشیلے انداز نے کھلاڑیوں کو بھی پُرجوش کر دیا۔ طوفانی بولنگ سے بڑے بڑوں کے حواس اڑا دینے والے بولر حسن علی سے رہا نہ گیا، جرنیٹر چلانے والا اسٹائل دے مارا۔ قومی جذبوں سے سرشار دیوانے "جیوے جیوے پاکستان" کے نعرے لگاتے رہے

دورہ برطانیہ سے پہلے قومی کرکٹرز کو واہگہ بارڈر اور پریڈ کا نظارہ کرانے کا مقصد شاہینوں کے جذبوں کو جیت کے لیے ابھارنا تھا۔