لاہور: (ویب ڈیسک) دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلیے منتخب کرکٹرز کی کڑی ٹریننگ، فاسٹ باؤلر محمد عامر سنگین انجری سے بال بال بچ گئے۔
ذرائع کے مطابق محمد عامر آئرلینڈ اور انگلینڈ کےاہم دورے سے قبل ٹریننگ کیمپ کے دوران باؤلنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے جس کے باعث وہ واہگہ بارڈر پریڈ دیکھنے بھی نہیں آ سکے۔ ٹریننگ کے دوران ایک گیند پر بلے باز نے سیدھی شارٹ کھیلی جو محمد عامر کے پاؤں پر لگی، چوٹ لگنے پر ساتھیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی لیکن بعد ازاں واضح ہوا کہ کوئی بڑی انجری نہیں ہوئی، محمد عامر بعد میں بولنگ کے لیے بھی آئے اور ایک اوور کیا۔ خیال رہے کہ محمد عامر دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے اہم ترین باﺅلر ہیں۔
یادر ہے کہ آئرش ٹیم اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ11سے 15مئی تک ڈبلن میں مہمان پاکستان کیخلاف کھیلے گی، انگلینڈ سے 2ٹیسٹ پر مشتمل سیریز 24 مئی کو لارڈز میں شروع ہوگی، طویل فارمیٹ کے دوسرے میچ کا آغاز یکم جون سے لیڈز میں ہونا ہے۔