کراچی : (دنیا نیوز) کرکٹر شاداب خان کو ویسٹ انڈین کھلاڑی والٹن کے ساتھ ناشائستہ رویہ روا رکھنا مہنگا پڑ گیا ،نامناسب الفاظ کے استعمال پر قومی کھلاڑی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔
پہلے تولو پھر بولو، قومی کرکٹر شاداب خان شاید یہ سبق بھول گئے، مہمان کھلاڑی چیڈ ویک والٹن کو آوٹ کرنے کے بعد غصہ دکھاتے ہوئے نا مناسب الفاظ استعمال کئے جس کے باعث لیک سپنر پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا جو آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ ہون نے کیا۔
میدان میں کیا ہوا، ویڈیو دیکھیں: