ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ہفتے کی شب کراچی پہنچے گی

Last Updated On 29 March,2018 05:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) کیربیئنزسے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان ٹیم کراچی پہنچ گئی جبکہ ویسٹ انڈین کھلاڑی ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے۔ دوںوں ٹیموں کے مابین پہلا مقابلہ یکم اپریل کو نیشنل سٹیڈیم میں ہو گا۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کا 12 سال بعد پاکستان کا دورہ، نیشنل سٹیڈیم کراچی میزبانی کرنے کے لیے تیار، 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ 15رکنی گرین شرٹس کا تربیتی کیمپ شروع، کھلاڑی بڑے مقابلے کی تیاری کے لیے لاہور سے کراچی پہنچ گئے۔ ویسٹ انڈین ٹیم ہفتے کی شب کراچی پہنچے گی۔

واضح رہے کیربیئن کپتان جیسن ہولڈرز نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے، جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ مشکلات کا شکار ہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے پی ایس ایل کھیلنے والے آندرے فلیچر، چیڈوک والٹن اور سیموئیل بدری 15رکنی کیربیئن اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق مہمان ٹیم نوجوان پلیئرز پر مشتمل ہو گی۔