ڈھاکہ: (روزنامہ دنیا) سوشل میڈیا پر مداحوں کو دھمکی دنیا مہنگا پڑ گیا، بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔
بنگلہ دیشی بیٹسمین صابر رحمن ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر 2 مداحوں کو مبینہ دھمکیاں دینے اور بدزبانی کرنے پر مشکلات کا شکار ہوگئے۔ بی سی بی نے اس معاملے پر ان کیخلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر وہ قصور وار پائے گئے تو ان کیخلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل ڈومیسٹک میچ کے دوران بھی صابر رحمن نے اپنے ایک مداح سے جھگڑا کیا جس پر انہیں معطی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چیف ایگزیکٹو ناظم الدین چودھری کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو مداحوں سے برتاؤ کی گائیڈ لائن دی گئی ہیں تاہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔