پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرنل (ر) آصف محمود سکیورٹی مشیر مقرر

Last Updated On 15 January,2019 12:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈائریکٹر سیکورٹی اینڈ ویجلینس کے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرنل ریٹائرڈ آصف محمود کو سیکورٹی مشیر مقرر کر دیا۔

ڈائریکٹر سیکورٹی اینڈ ویجلینس کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم نے دو روز پہلے پی سی بی سے استعفی دیا تھا۔ پی سی بی کا موقف ہے کہ ڈائریکٹر کے عہدے پر بھرتی ضرور ہو گی مگر پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس لئے مشیر سیکورٹی کی تعنیاتی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کرنل ریٹائرڈ آصف محمود کو مشیر سیکورٹی لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی ایس ایل سیزن 4 کا فائنل کراچی میں ہونا قرار پایا ہے اور اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کا فول پروف پلان تشکیل دیا گیا ہے۔