نیو دہلی: (دنیا نیوز) ہٹ دھرم بھارت نے پاکستان دشمنی میں ہردلعزیز کھیل کرکٹ کو بھی نہ چھوڑا، پلوامہ حملے کا ڈرامہ رچاتے ہوئے پی ایس ایل کے میچ بھی دکھانا بند کر دیئے۔
کھیل دشمنی کے حوالے سے بھی بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ پلوامہ کا ڈرامہ رچاتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے میچ دکھانا بھی بند کر دیئے۔
بھارتی چینل ڈی سپورٹس پی ایس ایل کے میچ دکھا رہا تھا اور اب پاکستان دشمنی میں کرکٹ دیوانوں کو بھی اس خوشی سے محروم کر دیا ہے۔ اس سے پہلے اسی چینل نے چودہ فروری کو ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی لائیو دکھائی تھی۔
ادھر کرکٹ کلب آف انڈیا نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر چھپا دی ہے۔ خیال رہے کہ کرکٹ کلب آف انڈیا میں تمام کرکٹرز کے فوٹوز ریکارڈ کیساتھ آویزاں کئے جاتے ہیں۔
بھارتی ویب سائٹ کرک بز نے بھی پی اسی ایل کی کوریج روک دی ہے اور پاکستانی کرکٹ سے متعلق ریکارڈ ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے۔ جواب میں پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر کرک بز کو ان فالو کرنے کی مہم چلا دی ہے۔ ہزاروں پاکستانی کرکٹ فین نے کرکے بز کو ان فالو کر دیا ہے۔