کراچی: (دنیا نیوز) پی ایس ایل فور میں شریک ٹیمیں آج نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، سپر لیگ کے آخری مرحلے میں ہفتے کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز سے مقابلہ ہوگا۔
پی ایس ایل فور کے پلے آف مرحلے تک رسائی کے لئے سب ٹیمیں زور لگائیں گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بعد کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور کے قلندرز بھی پاکستان پہنچ گئے۔ ٹیموں کی مشقوں کا آج سے سہ پہر پونے تین بجے آغاز ہوگا۔ اسلام آباد اور کراچی کی ٹیمیں لہوگرمائیں گی۔
کوئٹہ اور لاہور کے کھلاڑی شام ساڑھے 6 بجے اپنی اپنی اہلیت جانچیں گے، سپر لیگ فور کا پاکستان میں پہلا مقابلہ ہفتے کو شیڈول ہے جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز مدمقابل ہوں گے، دونوں ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں اِن رہنے کے لئے لازمی فتح درکار ہے۔