آئی سی سی کا کرکٹ دیوانوں کیساتھ اپریل فول، حیران کن قوانین جاری کر دیئے

Last Updated On 02 April,2019 03:57 pm

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل حکام نے اپریل فول مناتے ہوئے سب کو حیران کر دیا کہ چوکے پر آٹھ اور چھکے پر بارہ رنز ملیں گے۔ نائٹ ٹیسٹ میچز کے سیشنز میں سکور ڈبل ہو جائے گا اور سخت گرمی میں کھلاڑیوں کو نیکر میں کھیلنے کی اجازت ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ دیوانوں کے ساتھ اپریل فول مناتے ہوئے ویب سائٹ پر حیران کن کرکٹ قوانین جاری کر دیئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے ویب سائٹ پر کہا گیا کہ چوکے پر 8، چھکے پر 12 رنز، ٹیسٹ سیشنز کے بعد سکور بھی ڈبل جبکہ کیچ کے بعد نان سٹرائیکر بیٹسمین کو آؤٹ کیا جا سکے گا۔

 

اس کے علاوہ شدید گرمی میں کرکٹرز کو نیکر کے ساتھ کھلیلنے کی اجازت ہو گی۔ اپریل فول قوانین پر سوشل میڈیا صارفین کا دلچسپ میچ شروع ہو گیا ہے۔

ڈے نائٹ ٹيسٹ ميچز کے ايونٹ سيشنز ميں رنز ڈبل گنے جائيں گے۔ چوکا مارنے پر 8 رنز اور چھکا مارنے پر 12 رنز مليں گے جبکہ کامينٹيٹرز کو گراؤنڈ ميں آنے کی اجازت ہو گی۔

درجہ حرارت 35 ڈگري سے اوپر جانے پر کھلاڑی شارٹس پہن سکيں گے

کوائن ٹاس کے بجائے سماجی ويب سائٹ پر مداحوں کی رائے سے فيصلہ ہوگا۔ یکم اپریل کے حوالے سے آئی سی سی نے کرکٹ دیوانوں کو فول بنایا جس کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ رائے اور نئی فرمائشیں آنے لگیں۔