کرائسٹ چرچ: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ نے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، اش سوڈھی اور ابھرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین بلنڈل کو نمائندگی کا موقع مل گیا۔
کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کے لیے بڑا اعلان، نیوزی لینڈ کرکٹ نے ورلڈکپ کے لیے سب سے پہلے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ منتخب کھلاڑیوں میں کپتان کین ولیم سن کے علاوہ مارٹن گپٹل، ہینری نیکولس، روس ٹیلر، ٹام لیتھم، کولن منرو، وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام بلنڈل، جمی نیشم، کولن ڈی گرینڈہوم، مچل سیٹنر، اَش سوڈھی، ٹِم ساؤتھی، میٹ ہینری، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔
سپن بولر اَش سوڈھی نمائندگی جبکہ نوجوان بلنڈل کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے، کیوی ٹیم منیجمنٹ نے تیاریوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا جس کے مطابق اپریل میں آسٹریلیا کے ساتھ ٹریننگ کے علاوہ تین غیر سرکاری ون ڈے میچ بھی کھیلے جائیں گے۔
بابائے کرکٹ کے دیس ورلڈکپ کا میلہ تیس مئی سے سجے گا، نیوزی لینڈ کی ٹیم یکم جون سے سری لنکا کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔