ورلڈکپ کی تیاریاں: 13 قومی کھلاڑی فائنل، حفیظ اور آصف علی میں ٹائی

Last Updated On 08 April,2019 11:48 am

لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے 13 قومی کھلاڑیوں کو فائنل کرلیا گیا، محمد حفیظ اور آصف علی میں ٹائی پڑ گئی جبکہ فاسٹ بولر محمد حسنین اور عثمان شنواری میں سے ایک کو چنا جائے گا۔

مشن ورلڈ کپ کیلئے 15 میں سے 13 قومی کھلاڑی فائنل کر لئے گئے۔ اوپنرز میں فخر زمان، امام الحق اور نوجوان عابد علی شامل ہیں۔ آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف، شاداب خان اور عماد وسیم سکواڈ کا حصہ ہیں۔ مڈل آرڈر میں بابر اعظم، حارث سہیل، شعیب ملک اور کپتان سرفراز احمد کے نام شامل ہیں جبکہ فاسٹ باؤلرز میں حسن علی، محمد عامر اور شاہین آفریدی کو منتخب کر لیا گیا۔

فٹنس ٹیسٹ کے بعد 15 رکنی ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو ہوگا۔ عالمی کپ میں ٹیم پاکستان 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ میگا ایونٹ کا سپر مقابلہ یعنی روایتی حریف پاکستان اور بھارت 15 جون کو مدمقابل ہوں گے۔ آسٹریلوی کھلاڑی اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔