ڈھاکہ: (دنیا نیوز) پاکستان جیسی وردی پر بنگلادیشی شائقین کی بھرپور تنقید کے بعد کرکٹ ورلڈکپ کے لیے ٹیم کی منتخب کردہ جرسی تبدیل کر دی گئی۔
کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان جیسی یونیفارم پر شائقین کی بھرپور تنقید، بنگلا دیشی بورڈ بیک فٹ پر آ گیا۔ آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایک تصویر ورلڈکپ میں پہنی جانے والی جرسی میں منظر عام پر آئی جو پاکستان کی وردی جیسی تھی، اس پر بنگلا دیشی فینز نے شدید تنقید کی۔
بنگلادیش کے فینز نے نکتہ اٹھایا کہ بنگلادیش کے قومی جھنڈے میں سبز رنگ کے ساتھ لال رنگ کا دائرہ بھی ہے اس لیے قومی ٹیم کی جرسی میں بھی سبز کے ساتھ لال رنگ ہونا چاہیے تھا۔
عوام کے شدید دباؤ کے بعد بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا اور جرسی تبدیل کرنے کی اپیل کی جس کے بعد نئی وردی میں لال رنگ کا اضافہ کردیا گیا۔