لاہور: (روزنامہ دنیا ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر جنید خان کی جانب سے متنازع ٹوئٹ ہٹانے کے بعد قومی کرکٹر کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔
جنید خان نے ایک روز قبل ورلڈ کپ سکواڈ سے ڈراپ کئے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے منہ پر ٹیپ لگا کر ایک تصویر شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ وہ کچھ کہنا نہیں چاہتے، سچ کڑوا ہوتا ہے۔ ان کے اس پیغام کو ملکی و غیر ملکی میڈیا نے اہمیت دی جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل جنید خان کیخلاف ڈسپلنری ایکشن لے گا تاہم اب ایساکوئی خدشہ باقی نہیں رہا۔