ورلڈکپ: کرکٹر آصف علی کل لندن روانہ ہونگے

Last Updated On 24 May,2019 05:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہارڈ ہٹر بیٹسمین آصف علی ورلڈکپ میں حصہ لینے کے لیے ہفتہ کو لندن روانہ ہونگے۔

 

دنیا نیوز کے مطابق بیٹسمین آصف علی اپنی بیٹی کے انتقال کی وجہ سے پاکستان آ گئے تھے۔ اب وہ دوبارہ قومی ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے ہفتہ کو لاہور سے لندن جائیں گے۔ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی۔

 

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر آصف علی کی کینسر میں مبتلا بیٹی انتقال کر گئی

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے بیٹسمین آصف علی ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ نہیں تھے انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز کے دوران انہوں نے برق رفتاری اننگز کھیلیں جس کے بعد چیف سلیکٹرز انضمام الحق نے عابد علی کی جگہ آصف علی کو میگا ایونٹ میں منتخب کیا۔