انگلینڈ سے ہار کے باوجود ماہرین نے گرین شرٹس کو ورلڈ کپ میں فیورٹ قرار دیدیا

Last Updated On 21 May,2019 12:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انگلینڈ کےخلاف ایک بھی جیت نہ پانے کے باوجود ماہرین نے گرین شرٹس کو ورلڈ کپ میں فیورٹ قرار دے دیا۔ وہاب ریاض اور شاداب خان کی شمولیت کو کرکٹ گروز مثبت مانتے ہیں۔

انگلینڈ میں چھے میچز کھیلے مگر ایک میں بھی جیت نہیں ملی۔ اس ٹیم میں اب چار تبدیلیاں ہو چکی ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹرز محمد یوسف اور اعجاز احمد کے مطابق وہاب ریاض اور شاداب خان کی شمولیت سے باولنگ اٹیک بہتر ہوا ہے، سیمی فائنل تک رسائی مشکل نہیں۔

سابق کوچ مشتاق احمد کے مطابق انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی باولنگ کمزور تھی۔ ان کنڈیشن میں دو سپنرز ضروری ہیں اور شاداب خان اس کمی کو پورا کریں گے۔

ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان کا پہلا میچ 30 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ہے مگر اس سے پہلے 22 اور 24 مئی کو افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف دو پریکٹس میچز میں کمبی نیشن ازمائے جا سکتے ہیں۔