لاہور: (دنیا نیوز) ورلڈکپ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی سن لی، کرکٹر کو اپنی فیملی کو ساتھ رکھنے کی اجازت مل گئی۔
دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فرمائش کو پورا کرتے ہوئے میگا ایونٹ کے دوران فیملی کوساتھ رکھنے کی اجازت دیدی ہے۔ کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف ہونے والے میچ کے بعد بیگمات کو ساتھ رکھ سکیں گے۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے ورلڈکپ کے دوران فیملی ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کی تھی، اس سے قبل حارث سہیل کو انگلینڈ میں فیملی رکھنے کی رعایت دی گئی تھی۔
قومی ٹیم کے منیجر نے پلیئرز کو آگاہ کیا تھا کہ اگر ان کے اہل خانہ میگا ایونٹ کے دوران انگلینڈ میں قیام کو ضروری سمجھتے ہیں تو انہیں سفری اخراجات کے علاوہ ان کے طعام اور قیام کا بھی خود ہی بندوبست کرنا ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے میں کہنا تھا کہ اس فیصلے کا مقصد کھلاڑیوں کی توجہ اہم ٹورنامنٹ کے دوران کرنا تھا۔