ورلڈ کپ وارم اپ:بارش کے باعث پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ منسوخ

Last Updated On 28 May,2019 12:45 pm

کارڈف: (دنیا نیوز) بارش کے باعث پاک بنگلا دیش پریکٹس میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کا 31 مئی کو ویسٹ انڈیز سے مقابلہ ہوگا۔

ورلڈ کپ وارم اپ کے سلسلے میں پاکستان اور بنگلا دیش کا وارم اپ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ کارڈف میں شیڈول اس میچ میں بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ہو سکا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہونا تھا۔اب ورلڈ کپ میں پاکستان کا 31 مئی کو ویسٹ انڈیز سے مقابلہ ہوگا۔