لندن: (دنیا نیوز) ورلڈکپ وارم اپ میچز میں میزبان انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے کامیابیاں سمیٹ لیں، پاکستان کو تین وکٹ سے شکست دینے والے افغانی کھلاڑی ایک سو ساٹھ رنز پر ڈھیر ہو گئے.
ورلڈکپ سے پہلے وارم اپ میچز کا ہلہ گلہ، میزبان انگلینڈ نے افغانستان کو نو وکٹ سے ہرا دیا۔ پاکستان کو تین وکٹ سے شکست دینے والے افغانی کھلاڑی ایک سو ساٹھ رنز پر ڈھیر ہو گئے، جواب میں جو رُوٹ نے تین وکٹوں سے جیت کی جڑیں مضبوط کیں۔ جواب میں جیسن روئے نے کسر پوری کر دی، نواسی رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز سے ٹیم کو نو وکٹ کی فتح دلائی۔
دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے سری لنکا کو پانچ وکٹ سے پچھاڑ کر خطرے کی گھنٹی بجائی، آئی لینڈرز نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹ پر دو سو انتالیس رنز بنائے، کینگروز آئے اور چھا گئے۔
اوپنر عثمان خواجہ نے نواسی رنز کی تگڑی اننگز کھیلی، یوں مطلوبہ ہدف پینتالیسویں اوور میں پانچ وکٹ کی فتح اپنے نام کی۔