ورلڈکپ میں شرکت کیلئے آصف علی انگلینڈ روانہ

Last Updated On 27 May,2019 12:05 pm

لاہور (دنیا نیوز) ورلڈکپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ کرکٹر آصف علی قومی ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گئے۔

آصف علی نے ٹوئٹ میں بتایا کہ کرکٹ ورلڈ کپ سفر کے لیے انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کرنے جا رہے ہیں۔ آصف علی نے کہا کہ بطور ایک ٹیم کے انہیں دعاﺅں اور غیر مشروط حمایت کی ضرورت ہوگی۔

آصف علی نے حال ہی میں وفات پانے والی اپنی بیٹی دعا فاطمہ کے لیے کچھ سطریں تحریر کیں اور کہا کہ میری بیٹی کے لیے دعا اور فاتحہ کے لیے درخواست ہے۔ آصف علی نے جذباتی انداز میں بیٹی کو یاد کرتے ہوئے ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے خصوصا ڈاکٹروں، نرسوں اور اسپتال کے دیگر اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔