ورلڈکپ: انگلش فاسٹ باؤلر مارک ووڈ فٹ ہو گئے

Last Updated On 28 May,2019 12:43 pm

لندن: (ویب ڈیسک) وارم اپ میچ کے دوران آسٹریلیا کے خلاف انجرڈ ہونے والے انگلش باؤلر مارک ووڈ فٹ ہو گئے۔

کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کے مطابق 90 کی رفتار سے گیند کرنے والے مارک ووڈ کینگروز کیخلاف کھیلتے ہوئے زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے پائوں کا سکین کرایا گیا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ باؤلر کے سکین میں کوئی پریشانی والی بات سامنے نہیں آئی وہ فٹ ہیں اور میگا ایونٹ کے دوران پہلے میچ میں سائوتھ افریقہ کے خلاف قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔

دوسری طرف انگلش کپتان آئن مورگن بھی فٹ ہو گئے ہیں، وہ وارم اپ میچ سے قبل ٹریننگ کے دوران انگلی زخمی کروا بیٹھے تھے۔ جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے ہاتھ کی انگلی کا ایکسرے بھی کیا گیا اسی دوران میگا ایونٹ سے آسٹریلیا کیخلاف پہلے وارم اپ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔