کارڈیف میں بادلوں کے ڈیرے، پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ تاخیر کا شکار

Last Updated On 26 May,2019 03:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کارڈیف میں بادلوں کے ڈیرے، پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین دوسرا وارم اپ میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا تاہم گرین شرٹس جیت کیلئے پرعزم ہیں.

برسٹل کے بعد کارڈیف میں شاہینوں کا وارم اپ امتحان، ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کو آج مدمقابل ہونا ہے تاہم بارش کے سبب میچ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ اس سے قبل میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہونا تھا۔ 

افغانستان کےپورے اوور نہ کھیلنے، 262 کا کم ٹوٹل بنا کر تین وکٹ سے وارم اپ میچ ہارنے والے کھلاڑیوں کی سخت محنت، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں خوب پسینہ بہایا، ہیپاٹائٹس کو کلین بولڈ کرنے والے شاداب خان اچھی کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی ہو یا دوہزار پندرہ اور گیارہ کا ورلڈ کپ، پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف تمام وارم اپ میچز میں فتح سمیٹی۔