لندن: (دنیا نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی بنگلادیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، کالی آندھی نے ایک وکٹ کے نقصان پر 45 رنز بنا لئے۔
میچ شروع ہوا تو ونڈیز اوپنرز کرس گیل اور ای لیوس میدان میں اترے، کرس گیل کی پرفارمنس اچھی نہ رہی اور وہ کوئی سکور بنائے بغیر ہی سیف الدین کی گیند پر مشفیق الرحمان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ ان کے بعد ایس ڈی ہوپ آئے اور انھوں نے لیوس کے ساتھ 14 ویں اوور تک سکور 58 تک پہنچایا۔ ہوپ نے 17 اورلیوس نے 35 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کے ورلڈ کپ میں اب تک چار میچ کھیل کر تین پوائنٹس ہیں، ویسٹ انڈیز نے چار میچ کھیلے، ایک جیتا دو ہارے اور ایک بارش کی نذر ہوا۔
ورلڈ کپ میں بنگال ٹائیگرز کے خلاف ویسٹ انڈیز کا پلڑابھاری ہے جس نے چار میں سے تین میچ جیتے اور ایک بے نتیجہ رہا۔