ویرات کوہلی اور نریندر مودی کو دھمکیاں، بھارت، بنگلا سیریز خطرے میں پڑ گئی

ویرات کوہلی اور نریندر مودی کو دھمکیاں، بھارت، بنگلا سیریز خطرے میں پڑ گئی

بنگلہ دیش ٹیم کا دورہ بھارت خطرے میں پڑ گیا، کپتان ویرات کوہلی سمیت کھلاڑیوں کو دھمکیوں بھرا خط موصول ہوا۔ خفیہ ایجنسی کی رپورٹس پر بھارت، بنگلا سیریز کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔

بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹی 20 اور 2 ہی ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہیں جن کا آغاز 3 نومبر کو ارن جیٹلی سٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سے ہو گا۔
خفیہ ایجنسی نے دھمکی آمیز خط بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھیج دیا۔

خط کے مطابق کپتان ویرات کوہلی سمیت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، صدر رام ناتھ کویند، وزیر داخلہ امیت شا سمیت سیاسی شخصیات بھی آل انڈیا لشکر کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔