پرتھ: (دنیا نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ کل ہو گا، ایک صفر کے خسارے کے شکار قومی کھلاڑیوں نے تیاریاں مکمل کر لیں، جیت کے ساتھ کم بیک کرنے کا عزم بھی ظاہر کر دیا۔
دنیا کے تیکھی وکٹوں میں سے ایک پرتھ کا میدان جہاں ٹیم پاکستان کا ایک اور کڑا امتحان کل آٹھ نومبر کو شیڈول ہے، میچ دن ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔ سیریز میں ایک صفر کے خسارے کا شکار قومی شاہینوں نے اونچی اڑان پر نظریں جما لیں۔
جم کر پریکٹس کی، بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ میں پسینہ بہایا، چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے خصوصی لیکچر بھی دیئے، ففٹی میکر کپتان اور افتخار احمد سمیت کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھائے۔
بابر الیون جیت کے ساتھ سیریز میں کم بیک کرنے کے لیے پرجوش، سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو سات وکٹ کی شکست سے دوچار ہوئی۔