پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے سری لنکن سکواڈ کا اعلان

Last Updated On 29 November,2019 02:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ ڈیمتھ کارنارتنے سری لنکن ٹیسٹ سکواڈ کے کپتان ہوں گے۔

 سری لنکن ٹیسٹ سکواڈ میں اوشادہ فرنینڈو، کشال مینڈس، دینیش چاندیمال، کوشال پریرا، لاہیرو تھریمانے، دھناجیا دی سلوا شامل ہیں۔ ان کے علاوہ فرنینڈو، نوریش ڈیکویلا، دلرووان پریرا، سورنگا لکمل، ایمبودینیا، لاہیرو کمارا، ویشا فرنینڈو، راجیتھا اور لکشن سندکان بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

یاد رہے سری لنکا نے پاکستان میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے، پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے پنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 19 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا، مہمان ٹیم سری لنکا سے 8 دسمبر کو پاکستان کے لئے اُڑان بھرے گی۔
 

Advertisement