شعیب ملک نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر بڑا یوٹرن لے لیا

Last Updated On 14 February,2020 04:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر بڑا یوٹرن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران قومی ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک نے اعلان کیا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کھیلنے کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گا۔ تاہم اس حوالے سے شعیب ملک نے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میرا آخری ایونٹ نہیں ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بیان دیا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آخری ایونٹ ہوگا لیکن اب فیصلہ بدل لیا ہے ورلڈکپ پر اپنی پرفارمنس دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔

آل راؤنڈر کا مزید کہنا تھا کہ کوشش یہ ہی کہ بطور سینئر کھلاڑی ہوں اچھا کھیلوں اور تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھاؤں۔ میری توجہ کپتانی پر نہیں ہے جو رول ملے گا اچھا کھیلنے کی کوشش کرونگا۔

پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے دوران دو سال کراچی میں کھیلا جبکہ دو سال ملتان میں کھیلا اب میں پشاور سے کھیلوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا مقصد پاکستان کی طرف سے کھیلنا ہے ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی سوچا ہے۔ جب تک فٹ ہوں کرکٹ کھیلتا رہوں گا، عالمی کپ ابھی بہت دور ہے، ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پہلے کہا تھا کہ عالمی کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لوں گا۔

آل راؤنڈر کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، پشاور زلمی کا کپتان بنوں یا نہ بنوں میری توجہ کرکٹ پر ہے، اپنی بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں، میرا فوکس کسی ٹیم کے خلاف نہیں ہر ٹیم کے خلاف بہترین کھیل کا ہے۔
 

Advertisement