قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی یومیہ روزگار کمانے والوں کی مدد کیلئے نکل پڑے

Last Updated On 08 April,2020 12:43 pm

صوابی: (روزنامہ دنیا) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کے باعث یومیہ روزگار کمانے والے افراد کیلئے فلاحی اداروں کے ساتھ قومی کھلاڑیوں نے بھی امدادی سرگرمیوں میں ہاتھ بٹانا شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے بھی خیبرپختونخوا میں اپنے آبائی علاقے صوابی میں 130 خاندانوں میں غذائی اجناس پر مشتمل پیکٹس تقسیم کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی وباء سے دنیا بھر کی طرح پاکستان کا ہر طبقہ متاثر ہوا ہے تاہم یومیہ روزگار کمانے والوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

یاسر شاہ نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں محض حکومت پر انحصار نہیں کیا جا سکتا بلکہ فلاحی اداروں کے ساتھ مخیر حضرات کو بھی آگے آنا ہوگا جو مالی تعاون کرتے ہوئے لوگوں کے دکھ اور درد میں کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔
 

Advertisement