کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز اور بلوچستان حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز اور بلوچستان حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب

ینگ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد گرفتار تمام افراد کو رہا کر دیا گیا۔ پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر زمرک خان نے کہا ڈاکٹرز کے چار مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں، ہر طرح کی سہولت فراہم کریں گے، ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم ہونے پر مریضوں نے سکھ کا سانس لیا۔