لاہور: (دنیا نیوز) ٹینس سٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف پاکستان کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ میں کم بیک کرے گی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز میں پازیٹو دکھائی دے رہی ہے. لمبے وقفے کے بعد کھیلنا آسان نہیں تھا پاکستان ٹیم کو مسائل کا سامنا رہا ہے۔ پاکستان ٹیم کی میچ پریکٹس کم تھی انگلینڈ کی ٹیم سیریز کھیلی ہوئی تھی
اعصام الحق کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کو ہوم کنڈیشنز کا بھی فائدہ تھا، پاکستان کے بیٹسمینوں اور بالروں نے پھر بھی اچھا پرفارم کیا۔ سیریز ابھی جاری ہے، پاکستان ٹیم باقی میچز میں اچھے ریزلٹ دے گی، پاکستان ٹیم کو وقت دیں اور انہیں سپورٹ کریں۔