محمد حفیظ کا کرکٹ بورڈ سے کنٹریکٹ نہ لینے کا فیصلہ

Published On 07 September,2020 05:14 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کنٹریکٹ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا اور بورڈ سے معذرت کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے 39 سالہ محمد حفیظ کو ایک لاکھ سے زائد کا ماہانہ کنٹریکٹ آفر کیا تھا لیکن ’پروفیسر‘ کے لقب سے مشہور کھلاڑی نے فیصلہ کیا کہ یہ کنٹریکٹ کسی نوجوان کرکٹر کو مل جائے۔

محمد حفیظ کے دستبردار ہونے کے بعد اب حفیظ کو ریٹینر کنٹریکٹ دیا جائےگا جس میں انہیں تنخواہ تو نہیں ملے گی تاہم میچ فیس اور ڈیلی الائونس دیئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچزکے ساتھ ساتھ کرکٹرزکوبھی فرمانبردار بنانے کا پلان بنالیا ہے۔ ستمبر کے تیسرے ہفتے مجوزہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے معاہدوں کا ڈرافٹ مزید سخت بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کوئی بھی کھلاڑی اور آفیشل بغیر معاہدے پردستخط کے کسی ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکے گا، گزشتہ برس بعض کرکٹرز نے ایگزیمنٹ سائن کیے بغیر ایونٹ میں شرکت کی تھی تاہم اس بارمجوزہ ایگریمنٹ کی شقوں کے تحت سب کرکٹرز کو پی سی بی کے کوڈ آف ایتھکس کا پابند کیا جائے گا۔

مختلف محکموں سے وابستہ کرکٹرز اورمیچ آفیشلز کے لیے الگ کنٹریکٹ ہوگا ۔پی سی بی کنٹریکٹ سائن کرنے کے بعد کوئی اورکنٹریکٹ قبول کرنے سے پہلے انہیں بورڈ کا این اوسی لینا ضروری ہوگا۔