لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم آج آرمی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں پریکٹس کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئسولیشن کے دوران مہمان ٹیم کو اسٹیڈیم کے بند دروازوں میں ٹریننگ کی اجازت ہو گی، تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
کورونا کے بعد پاکستان پہلا انٹرنیشنل کرکٹ میچ زمبابوے کے خلاف کھیلے گا جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے جو 7، 8 اور 10 نومبر کو لاہور میں شیڈول ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی کیلئے جس سکواڈ کا اعلان کیا ہے اس میں عبداللہ شفیق، عابد علی، بابر اعظم، فخر زمان، حیدر علی کے علاوہ حارث سہیل، افتخار علی، امام الحق اور خوشدل شامل ہیں۔ یاد رہے مہمان ٹیم گزشتہ روز اسلام آباد پہنچی تھی۔