آکلینڈ: (دنیا نیوز) دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز ہونے کو ہے، قومی ٹیم نے ایڈن پارک میں ٹریننگ شروع کر دی، دو روز بعد میزبان کیویز کے خلاف سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہو گا، آل راؤنڈر عماد وسیم کہتے ہیں کھلاڑی فارم میں آ گئے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔
کیویز کے دیس شاہین اِن ایکشن، آکلینڈ کے ایڈن پارک میں پہلا بھرپور ٹریننگ سیشن ہوا جس میں ٹی ٹونٹی کے کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس کی جبکہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی ڈرلز کیں۔ کپتان شاداب خان نے نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا ، فُل ایکٹو نظر آئے۔
Pakistan team training at Eden Park.#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/MWWT45g8Kz
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 16, 2020
قومی آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ قرنطینہ کے بعد سخت محنت کرنا پڑی ، کھلاڑیوں کی فارم بحال ہو رہی ہے، سب سے اچھی پرفارمنس کی امید ہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
Pacemen!#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/ixSeRtFWBv
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 16, 2020