پٹواری ہزاروں روپے رشوت لیتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

Published On 16 December,2020 12:11 pm

لاہور:(روزنامہ دنیا) انٹی کرپشن سیالکوٹ نے محکمہ مال پر اچانک چھاپہ مارا اور ہزاروں روپے رشوت لیتے ہوئے پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹی کرپشن سیالکوٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ساتھ ریڈ کیا۔ ملزم محمد طارق پٹواری نے مدعی سے فرد رپٹ نکلوانے کے چار ہزار روپے رشوت وصول لی۔اس حوالے سے ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاتر میں روزمرہ کے جائز کام کے لئے کرپشن پر قابو پانا نہایت ضروری ہے ۔ اس طرح کے واقعات سے سرکاری محکموں پر عوام کا اعتماد متزلزل ہوتا ہے ۔