کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے 4 سال کے دوران پکڑی گئی 3 ارب 87 کروڑ 6 لاکھ روپے مالیت کی پکڑی گئی منشیات نذر اتش کر دی گئی۔ منشیات فروخت کرنے والے قاتلوں کی کمر توڑنے کے لئے سکیورٹی فورسز کا ہر جوان متحد ہے۔
بلوچستان کسٹم کے زیر اہتمام رواں سال بلوچسان کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں پکڑی گئی منشیات کو نظر آتش کرنےکی تقریب ہوئی۔ تقریب میں کسٹمز، پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارؤں کے اعلیٰ افسران موجود تھے، نذر آتش کی گئی منشیات کی مالیت 3 ارب 87 کروڑ 6 لاکھ روپے ہے۔
کلیکٹر کسٹم عرفان جاوید کہنا تھا کہ منشیات کو نذر آتش کر کے منشیات فروشوں کو یہ پیغام دیا گیا کہ ملک کے تمام ادارے ان کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر منشیات کے ساتھ ساتھ اسمگل کی جانے والی ادویات، ٹائر اور دیگر سامان کو بھی نذر آتش کیا گیا جبکہ اعلیٰ کوالٹی کی شراب کی بوتلوں پر روڈ رولر پھیرا گیا۔