پشاور: (دنیا نیوز) پشاورمیں محکمہ انسدد دہشت گردی نے کارروائی کرتےہوئے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور کے باڑہ سربند روڈ پر کارروائی کی گئی جس کے دوران دو مبینہ دہشت گرد گرفتار ہوئے، ملزموں سے سے دستی بم، اسلحہ اور کارتوس برآمد ہوئے، ملزمان تخریبی کارروائی کی غرض سے پشاور میں داخل ہورہے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔