راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے شوہر کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ روات پولیس کو محمد عرفان نے درخواست دی کہ اس کی بہن مسماۃ (ک) نے چند روز قبل نیا گھر خریدا جس وجہ سے مقتولہ اور اس کے شوہر کے مابین لڑائی جھگڑا چل رہا تھا۔
نیاز احمد نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر فائرنگ کرکے اس کی بہن کو قتل کر دیا،جس پر روات پولیس نے مقدمہ درج کرکے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم نیاز احمد کوگرفتار کر لیا۔