وہاڑی: (دنیا نیوز) وہاڑی کے تھانہ فتح شاہ کی حدودمیں معصوم بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ دیا گیا۔ چھ سالہ بچی اپنے چھوٹے بھائی کوتلاش کرنے نکلی تواوباش کی درندگی کانشانہ بن گئی۔
نواحی گاؤں481ای بی کے اوباش اکبرنامی اوباش گلی میں جاتی بچی کو زبردستی پکڑ کے لے گیا، بچی کا منہ باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا بچی کی چیخ وپکار پر لوگ موقع پرپہنچ گئے۔ اوباش بچی کوخون میں لت پت چھوڑکرفرار ہو گیا۔
بچی کے والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کوزیادتی کانشانہ بنایا گیا ہمیں انصاف دلایاجائے، بچی کاوالدمحنت مزدوری کیلئے دوسرے ملک میں گیاہواہے۔ پولیس نے بچی کومیڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔