وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے بڑے پروگرام کی منظوری دیدی

Published On 08 December,2020 10:37 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے بڑے پروگرام کی منظوری دے دی، تمام اضلاع میں اگلے سال کے آخر تک یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت یونیورسل ہیلتھ کوریج پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری نے شرکت کی۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے ہر شہری کو ہیلتھ کوریج فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا پہلے مرحلے میں پنجاب کے 2 اضلاع میں مکمل ہیلتھ کوریج فراہم کی جائے گی، وزیراعظم کے ویژن کے مطابق انصاف صحت کارڈ ہر شہری تک پہنچائیں گے، علاج معالجے کی سہولت ہر شہری کا بنیادی حق اور حکومت کا فرض ہے۔
 

Advertisement