پھولنگر: (دنیانیوز) پھولنگر 5 بچوں کو قتل کرنے والے باپ ابراہیم نے اپنی بیوی کی بھانجی سے شادی نہ ہونے کے باعث بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔
تھانہ صدر کے ایس ایچ او سیّد ثقلین شاہ بخاری نے دنیانیوز کو بتایا کہ اس کیس کی تفتیش کو ہر پہلو سے دیکھا، پہلے ملزم نے کہا کہ میری بیوی کا کردار ٹھیک نہیں ہے پھر کہا کہ غربت کی وجہ سے یہ بات کی ہے پھر آخر میں بات سامنے آئی کہ ملزم ابراہم اپنی بیوی کی بھانجی شمیم سے شادی کرنا چاہتا تھا جس کی شادی کسی اورکے ساتھ ہوگئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ابراہیم کا بیوی کی رشتہ دار سے عرصہ دراز سے ناجائز تعلقات تھے۔ بیوی نے علم ہونے پر شمیم کی شادی کروا دی جس کا ابراہیم کو رنج تھا۔ بچوں کو نہر میں پھینکنے سے پہلی ابراہیم کا بیوی سے اسی بات پر جھگڑا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: قصور: باپ نے 5 بچوں کو نہر میں پھینک کر مار ڈالا، ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق ابراہیم نے بیوی کی رشتہ دار کو طلاق دلوانے کا مطالبہ کیا، ابراہیم نے جھگڑے کے بعد بچوں کو رکشہ پر لا کر نہر میں پھینکا اور خود کنارے پر بیٹھ کے رونا شروع کر دیا۔
ملزم ابراہم نے دنیانیوز کو بتایا کہ میں نے اپنے شتہ داروں کو کہا تھا کہ اس گھر میں رکھو میری کسی نے بات نہیں سنی جس کے باعث یہ واقع پیش آیا۔ بیوی سے تلخ کلامی اور جھگڑے کی وجہ سے آپے سے باہر ہو گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ رشتہ داروں کی طنز نے یہ کام کرنے پر مجبور کر دیا۔ بچوں سے پیار کرتا تھا اب غم سے حالت خراب ہو گئی ہے، میرا اٹھنا بیٹھنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ دھکا دیتے وقت بچوں نے شور نہیں کیا اگر کرتے تو شاید مجھے ترس آ جاتا۔۔بچوں کی یاد ستاتی ہے مجھ سے بڑا ظلم ہوا۔