چنیوٹ: (دنیا نیوز) چنیوٹ میں جائیداد کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل اوراپنے بھائی کو زخمی کردیا۔
چک نمبر 128 میں دو بھائیوں کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا ،، معاملہ بڑھا تو نوبت خونی لڑائی تک پہنچ گئی، جھگڑے کے دوران انصر نے ٹوکے کے وار سے اپنے چار سالہ بھتیجے کو قتل کردیا۔
ملزم نے اپنے بھائی پر بھی وار کیے جس سے عرفان شدید زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔