ایسٹرن بائی پاس لاہور کو دھند کے پیش نظر بند کرنے کا فیصلہ

Published On 04 December,2020 11:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پہاڑوں پر برفباری جبکہ کئی علاقوں میں دھند رہنے کا امکان ہے۔ ایسٹرن بائی پاس لاہور کو دھند کے پیش نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایسٹرن بائی پاس رات گیارہ سے صبح آٹھ بجے تک ٹریفک کے لئے بند رہے گا، مسافر ایسٹرن بائی پاس سے ایم ٹو، این فائیو اور سیالکوٹ موٹروے پر نہیں جاسکیں گے۔ ایسٹرن بائی پاس کی بندش کے دوران کالا شاہ کاکو سے سیالکوٹ موٹروے استعمال کی جاسکے گی۔


موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کشمیر،گلگت بلتستان ، خطہ پو ٹھواراور بالائی خیبر پختونخوا میں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ،نارووال، فیصل آباد، بہاولپور اور ملتان میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے اسی طرح سندھ کے علاقوں سکھر ، لاڑکانہ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے دیر، چترال، بونیر، سوات، ایبٹ آباد میں بارش اور اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے