خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کودے تو باقاعدہ جھگڑے میں تبدیل ہو گیا، فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر ڈنڈوں، سوٹوں، اینٹوں، لاتوں مکوں کی بارش کر دی، جھگڑے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ شامکوٹ میں پیش آیا جہاں ایک گروپ نے دوسرے گروپ کے گھر داخل ہوکر دروازے توڑ دیئے اور تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس تھانہ کہنہ کی موجودگی میں بھی جھگڑا جاری رہا۔
جھگڑے میں بچوں خواتین سمیت کئی افراد زخمی ہوئے، پولیس نےمتعدد افراد کو گرفتار کر لیا، ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔