شیخوپورہ: ناخلف بیٹے نے ماں، باپ اور بھائی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

Published On 07 December,2020 01:13 pm

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ میں گھریلو جھگڑے پر ناخلف بیٹے نے ماں باپ اور بھائی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا۔

 نواحی علاقے مدار میں راشد نامی نوجوان نے اپنی بیوی کو ڈانٹنے پر والدین اور بھائی کو کمرے میں بند کرکے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی اور کمرے کو تالہ لگا کر فرار ہوگیا، علاقہ مکینوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی اور دروازے توڑ کر زخمیوں کو باہر نکالا۔

 ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں برن یونٹ فعال نہ ہونے پر تینوں افراد کو میو ہسپتال ریفر کردیا گیا، تینوں افراد کا جسم 80 فیصد سے زائد جھلس چکا ہے۔

 

Advertisement